فرانسوا بائرو فرانس کے نئے وزیراعظم نامزد

Dec 13, 2024 | 19:44:PM
فرانسوا بائرو فرانس کے نئے وزیراعظم نامزد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فرانس کے صدر میکرون نے مائیکل بارنیئر کے مستعفی ہونے کے بعد فرانس کے نئے وزیر اعظم کے طور پر سینٹرسٹ فرانکوئس بیرو کو نیا وزیراعظم نامزد کیا ہے۔ فرانکونس بیرو ایک سینئر سیاست دان اور فرانس کے معروف سیاستداں ہیں۔

نامزد وزیر اعظم فرانسوا بائرو نے آج علی الصبح ایلیسی پیلس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی، 73 سالہ بائرو، جو ڈیموکریٹک موومنٹ گروپ کے رہنما ہیں، صدر میکرون کے ساتھ اتحاد میں ایک اہم شراکت دار ہیں اور کئی دہائیوں سے فرانسیسی سیاست میں ایک معروف شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

صدر میکرون کے دفتر نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ فرانسوا بائرو کو نئی حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم مائیکل بارنیئر تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں عہدے سے فارغ ہوگئے تھے، جس کے بعد فرانس کی حکومت کو ختم کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بشارالاسد کی روانگی کا اہتمام روسی انٹیلی جنس نے کیاتھا؟اسرائیلی اخبارکادعویٰ