سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

Dec 13, 2024 | 22:13:PM
سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
کیپشن: بابراعظم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد)سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی،بابر اعظم نے 11 ہزار ٹی ٹوینٹی رنز کا سنگ میل 298 اننگز میں عبور کرلیا ۔

سابق کپتان اورقومی بلے بازبابر اعطم نے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں تیز ترین 11000 ہزار رنز مکمل کرلئے،پاکستانی بیٹر نے یہ سنگ میل جنوبی افریقا کے خلاف اننگ میں11 واں رن لے کر مکمل کیا،بابر اعظم 300 سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔ 

بابر اعظم نے 11 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز کا سنگ میل 298 اننگز میں عبور کیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 314 اننگز میں 11 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔

بابر اعظم 7 ہزار، 9 ہزار اور 10 ہزار رنز بھی کم سے کم اننگز میں مکمل کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں،بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی اور مجموعی گیارہویں کھلاڑی ہیں، بابر سے قبل کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز اور ویرات کوہلی ہہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں،ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ اور جیمز وینس بھی ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صائم ایوب نے جنوبی افریقا سے پہلی شکست کا غصہ نکال دیا،دوسرے ٹی 20میں ففٹی مار دی، کتنے چھکے اور چوکے شامل؟جانیے