شکیب الحسن کو بولنگ سے روک دیا گیا

Dec 13, 2024 | 22:17:PM
شکیب الحسن کو بولنگ سے روک دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بولنگ ایکشن مشکوک ہونے پر بولنگ سے روک دیا گیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن کاؤنٹی چیمپئن شپ میں رپورٹ کیا گیا تھا, شکیب الحسن اس دوران انگلینڈ کی سرے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے, ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے انہیں اپنے مقابلوں میں بولنگ کرنے سے معطل کر دیا ہے۔

 شکیب الحسن تب تک انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے کسی بھی میچ میں بولنگ نہیں کر سکیں گے جب تک ان کا بولنگ ایکشن کلیئر نہیں ہو جاتا۔

اس کے علاوہ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو اپنے بولنگ ایکشن کا آزادانہ معائنہ کرانا ہوگا, اس وقت شکیب الحسن بنگلہ دیش میں قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ہیں، اور مقدمے میں نامزدگی کے بعد سے وہ اپنے ملک واپس نہیں گئے, انہیں یہ نامزدگی اگست میں طالب علموں کی تحریک کے دوران ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:دوسرا ٹی20،پاکستان کی ساوتھ افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری,صائم ایوب کی شاندارنصف سنچری