انگلی پرکچھ سوجن باقی،امید ہے بہتر ہو جائے گی؛شاہین شاہ آفریدی 

Feb 13, 2025 | 00:02:AM
انگلی پرکچھ سوجن باقی،امید ہے بہتر ہو جائے گی؛شاہین شاہ آفریدی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ انگلی بالکل ٹھیک ہے ایکسرے کرایا ہے ،کچھ سوجن باقی ہے امید ہے بہتر ہو جائے گی۔

شاہین آفریدی کا کہناتھا کہ آخر کے اوور اچھے نہیں ہورہے ،یہ میچز اس لئے ہورہے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی اچھی تیاری ہو جائے۔

فاسٹ بولر کا جنوبی افریقا کے بلے باز سے جھگڑے کے حوالے سے کہنا تھا کہ پہلی بار اس نے کچھ نہیں بولا تھا میں نے اسے وکٹ لینے کیلئے تنگ کیا تھا ،بعد میں اس پلئیر نے سنگل لیا تو مجھے ہٹ کیا،گراؤنڈ میں جو بھی تھا وہ وہیں کی حد تک تھا ،ان کاکہناتھا کہ وہ بھی اپنے ملک کیلئے کھیلتے ہیں ہم بھی اپنے ملک کیلئے۔

شاہین نے کہاکہ آپ لوگوں کا بڑا کردار ہے ،میڈیا کا پیغام سوشل میڈیا پر سب لوگ دیکھتے ہیں،میڈیا کو بات اچھے کرے گا وہ پوری دنیا میں جائے گا ،یہاں کوئی بابر یا شاہین نہیں صرف پاکستان ہے ،منفی چیز جب تک ہوگی کہیں بھی ترقی نہیں ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:13فروری کو عام تعطیل کا اعلان

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: