محسن نقوی نےکراچی میں ایک اور پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لیے نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں قائم پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے ہمراہ نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں قائم پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا،اس موقع پر اعلیٰ حکام نے وزیرداخلہ کو نادرا سینٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں کام کرےگا اور شہری یہاں سے 24گھنٹے پاسپورٹ بنواسکیں گے۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریبِ حلف برداری ملتوی
محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا، اس دوران انہوں نے عملے اور شناختی کارڈز، پاسپورٹ بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی،شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیرداخلہ کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ بہت زبردست سہولت ملی ہے، آپ نے ہمارے لیے بہت آسانیاں پیدا کردی ہیں۔