بھارتی اداکارہ ودیا بالن بھی ماورا حسین کی اداکاری کی معترف 

Feb 13, 2025 | 10:53:AM
بھارتی اداکارہ ودیا بالن بھی ماورا حسین کی اداکاری کی معترف 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی اداکاری کی  معترف ہوگئیں۔

ماوراحسین کی پہلی بالی ووڈ فلم" صنم تیری قسم" کی بھارت میں دوبارہ ریلیزکے بعد ودیا بالن بھی فلم دیکھنے سنیما گھر پہنچیں اوررومانوی فلم سے محظوظ ہوئیں۔

بھارتی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری میں فلم اور اس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماورا حسین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک سادی لو اسٹوری دیکھ کر بہت مزہ آیا اورماورا حسین کو ٹیگ کر کے کہا کہ آپ کمال ہو۔

ماورا حسین نے بھی ودیا بالن کے تعریفی کلمات کو اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کر کے شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ماورا حسین اور ہرش وردھن کی فلم "صنم تیری قسم" کو بھارتی سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے جس کے بعد اس فلم نے سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شوبزکی ایک اورشادی: احمدعلی اکبرکی قوالی نائٹ سے تقریبات کاآغاز

ماورا حسین اور  ہرش وردھن کی یہ فلم 2016ء میں ریلیز کی گئی تھی اور اب اس فلم کی دوبارہ ریلیز 7 فروری 2025ء کو ماوراحسین کی شادی والے دن کی گئی،فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے فلم کاسیکوئل بنانے کابھی دعویٰ کیاگیاہے۔