(ویب ڈیسک) معروف امریکی ٹک ٹاکر بیلی ہچنز کینسر کے خلاف دو سال تک جنگ لڑنے کے بعد زندگی کی بازی ہارگئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کے شوہر کیڈن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے موت کی خبر دیتے ہوئے غمزدہ انداز میں لکھا"اب ان کی اہلیہ تکلیف میں نہیں ہے۔"
بیلی ہچنز کے شوہر نے مزید لکھا کہ میرے لئے خبر دینا انتہائی تکلیف دہ ہے کہ میری اہلیہ گزشتہ رات دنیا سے رخصت ہوگئی وہ گزشتہ 2 سال سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھی اور اب مزید اذیت سے دوچار نہیں ہوگی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بیلی ہچنزنے 2023 میں انکشاف کیاتھاکہ وہ کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ ودیا بالن بھی ماورا حسین کی اداکاری کی معترف
یاد رہے کہ بیلی ہچنزکے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.6 لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے۔