انٹرنیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو ، نیزہ بازی مقابلے پاکستان کے نام

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)انٹرنیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو ، نیزہ بازی مقابلے پاکستان نے اپنے نام کر لئے۔
انٹر نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 ء رنگا رنگ انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ کا تیسرا اور آخری دِن سنگل لائن ، ڈبل ، ٹرپل اور چار شاہ سواروں کے فائنل مقابلوں کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا ،تین روزہ انٹرنیشنل ٹینٹ پیکنگ فرینڈشپ ٹورنامنٹ کاانعقاد بینین ٹری پولو گراؤنڈ کینٹ لاہور میں منعقد ہوا جس میں ساؤتھ افریقہ ، سعودی عرب ، مصر ، روس ، قطر ،کویت ،امریکہ ، ناروے اور پاکستان کی ٹیموں نے حصہ لیا ، فائنل نتائج میں پاکستان نے پہلی پوزیشن ، مصر نے دوسری ، سعودی عرب تیسری ، چوتھی جنوبی افریقہ نے حاصل کی ۔
مزید پڑھیں:موچی میرا پیشہ شاعری میرا شوق ،منور شکیل6 کتابوں کا مصنف، گاہک کلام کے دیوانے
تیر اندازی کے مقابلوں میں پاکستان ، روس ، ترکی ، ایران اور قازقستان کے 16 تیر انداز کھلاڑیوں نے حصہ لیا , تیر اندازی کے مقابلے میں قازقستان کی ٹیم نے پہلی پوزیشن ، ترکی دوسری اور ایران نے تیسری پوزیشن حاصل کی, نیزہ بازی کی 9 اور تیراندازی کی 5بین الاقوامی ٹیمیں مقابلوں میں شامل رہیں,شاہ سواروں نے گھڑ سواری اور نیزہ بازی کی کمال مہارت کا مظاہرہ کیا جیسے شائقین کی جانب سے خو ب سراہا اورپسند کیاگیا,جیتنے والی ٹیموں کے گھڑ سواروں اور تیر اندازوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے گئے ۔
اسے بھی پڑھیں:پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات 10 مارچ سے لئے جائیں گے
جبکہ فورٹریس سٹیڈیم میں نیشنل ٹینٹ پیگنگ کے مقابلوں میں پہلے دن 60 ٹیمیں 260 گھڑ سواروں کا مقابلے سنگل لائن مقابلوں میں حصہ لیا، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم میں دو لاکھ روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے ٹیم میں 2 لاکھ روپے اور ٹرافیاں ، شیلڈز اور کیش پرائزز دیئے گئے, فورٹریس سٹیڈیم میں تقسیم انعامات کے وقت مہمان خصوصی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین، چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ نے ونر ٹیموں میں انعامات تقسم کیے اور کھلاڑیوں کے جذبے کو سراہا ۔