ناموراداکار،ہدایتکار،صداکار ضیا محی الدین کوبچھڑے دوبرس بیت گئے 

 50 کی دہائی میں لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ سے اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی تھی

Feb 13, 2025 | 15:46:PM
ناموراداکار،ہدایتکار،صداکار ضیا محی الدین کوبچھڑے دوبرس بیت گئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) منفرد لب و لہجے کےلئے مشہوراداکار،ہدایت کار،صداکار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کوبچھڑے دوبرس بیت گئے ۔

20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے ضیا محی الدین نے ریڈیو آسٹریلیا سے صداکاری کا آغاز کیا، برطانوی سینما اور ہالی ووڈ میں بھی فن کے جوہر دکھائے، 50 کی دہائی میں لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ سے اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی تھی۔

ضیا محی الدین کو 1962 میں معروف ہدایتکار ڈیوڈ لین کی فلم "لارنس آف عریبیہ" میں بھی کام کرنے کا موقع ملا جس میں انہوں نے ہالی ووڈ ایکٹرعمرشریف اور انتھونی کوئن کے ہمراہ یادگار کردار ادا کیا تھا، انہوں نے 1969 سے 1973 تک مقبول ٹی وی ٹاک شو"دی ضیاء محی الدین شو" کی میزبانی بھی کی جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔

ضیا محی الدین نے پی ٹی وی سے پائل، چچا چھکن، ضیا کےساتھ اورجو جانے وہ جیتے جیسے پروگرام بھی پیش کیے جبکہ لالی ووڈ فلم ''مجرم کون'' میں اداکارہ روزینہ کےمقابل ہیروکا کرداربھی کیا تھا۔

انہوں نے "ضیا محی الدین شو" کے نام سے ایک سٹیج پروگرام کی میزبانی بھی کی، اس کے علاوہ کئی انگریزی اخبارات کیلئے کالم بھی لکھتے رہے،1973 سے 1977 تک پی آئی اے آرٹس اکیڈمی کے ڈائریکٹر کی ذمہ داری سنبھالی جبکہ فروری 2005 میں کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا) کی بنیاد رکھی گئی تووہ ناپا کے صدرمنتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلی بیوی کوصائمہ سے دوسری شادی کاکیسے پتہ چلا؟سید نورکااہم انکشاف

ضیاء محی الدین کو 2003 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیازاور 2012 میں صدرِ پاکستان نے ہلالِ امتیاز سے نوازاتھا جبکہ 2017 میں دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سےانہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سےبھی نوازا گیا تھا۔ 

یہ عالمی شہرت یافتہ ہدایت کار، صدا کار، اداکار اور میزبان 13 فروری 2023 کو کراچی میں92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔