خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے پانچ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 13خوارج ہلاک

Feb 13, 2025 | 22:07:PM
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے پانچ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 13خوارج ہلاک
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے پانچ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمیں13خوارجی ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک آپریشن ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں کیاگیا،جس میں  خارجی شاہ گل سمیت پانچ خوارج  جہنم واصل ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دوسالی اورٹپی  میں جھڑپوں میں 5خوارج مارے گئے جبکہ لکی مروت میں سکیورٹی فورسزاورخوارج میں جھڑپ میں2خوارج ہلاک ہو گئے۔

ضلع خیبرکےعلاقے باغ میں ایک اورکارروائی میں ایک خارجی ماراگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی ان کارروائیوں میں اسلحہ اورگولہ بارودبرآمدہوا،ہلاک خوارج سکیورٹی فورسزپرحملوں اور بے گناہ شہریوں  کےقتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ خوارجیوں کےخاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنزجاری ہے،سکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان فائنل میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟صحیح وقت جانیے