سی ایس ایس امتحان 2025 مؤخر کرنے کی درخواست مسترد،15فروری سے آغاز کا نوٹس جاری

Feb 13, 2025 | 23:06:PM

(بابر شہزاد تُرک) سی ایس ایس امتحان 2025 مؤخر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے مسترد ہونے کے بعد فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے رواں ماہ 15 فروری سے سی ایس ایس  امتحان کے آغاز کا پبلک نوٹس جاری کر دیا ہے۔ 

پبلک نوٹس کے مطابق 15 فروری سے شروع ہونے والا سی ایس ایس امتحان 23 فروری تک جاری رہے گا، پبلک نوٹس میں ایف پی ایس سی نے امیدواروں کو آن لائن ایڈمشن سرٹیفکیٹس ادارے کی ویب سائیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے،سی ایس ایس امتحانات 2025 کیلئے پاکستان بھر میں 80 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ سی ایس ایس 2025 کا شیڈول سی ایس ایس 2024 کے نتائج کا اعلان کئے بغیر  جاری کیا گیا ہے، امیدوار طلباء نے ہائیکورٹ سے استدعا کی تھی کہ 2024 کے امتحان کے نتائج سے قبل 2025 کا امتحان مؤخر کیا جائے تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف پی ایس سی کو سی ایس ایس امتحان 2025 سے روکنے کی درخواست مسترد کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات

مزیدخبریں