جہلم :تھانہ منگلا کے علاقے بھرٹہ میں فائرنگ سے2خواتین سمیت 4افراد قتل

Stay tuned with 24 News HD Android App

(راجہ وقار )جہلم کے تھانہ منگلا کی حدود میں2 خواتین سمیت4 افراد کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ منگلا کی حدود میں واقع گاوں بھرٹہ کالوال میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے ،واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او طارق عزیز سمیت پولیس کی بھاری نفری،ریسکیو اور کرائم سین ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،لاشوں کو پوسٹمارٹم کےلیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
قتل ہونے والوں میں مبشر اس کی والدہ سکینہ ، بہن عدیلہ اور بہنوئی ابرار شامل ہیں، مقتول ابرار منگلا واپڈا میں ملازم جبکہ مبشر ضلع کچہری میں وکیل کا منشی تھا،ابتدائی اطلاع کے مطابق مقتولین کو ان کے رشتہ دار 2بھائیوں نے قتل کیا ہے، ملزمان اسی گاوں کے رہائشی ہیں ۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کےلیے تمام راستوں کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے ،جلد انہیں گرفتار کر لیں گے ،پولیس کے مطابق وجہ عناد جو سامنے آئی ہے وہ چند دن پہلے ان کی آپس میں تکرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے پانچ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 13خوارج ہلاک