چکن پھر مہنگا ہوگیا

Jan 13, 2024 | 12:51:PM

(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بُری خبر،  برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

 مرغی کا گوشت7 روپے مہنگا ہونے کے بعد 602 روپے کلو فروخت ہونے لگا،    برائلر مرغی کی تھوک قیمت 400 روپے  جبکہ پرچون میں فی کلو 415 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 2 روپے مزید اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 398 روپے ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 395 روپے، پرچون قیمت 410 روپے جبکہ گوشت کی فی کلو قیمت 595  تک تھی۔

مزیدخبریں