پی ٹی آئی چیئرمین کے گھر پر حملہ، بیرسٹر گوہر نے چیف جسٹس سے شکایت لگا دی

Jan 13, 2024 | 15:01:PM

This browser does not support the video element.

(فرزانہ صدیق ) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر نا معلوم افراد کا حملہ، پی ٹی آئی چیئر مین نے چیف جسٹس کو شکایت لگا دی، اجازت لے کر  عدالت سے روانہ ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلا واپس دینے کے حوالے سے کیس کی سماعت کے  دوران  پی ٹی آئی چیئر مین بیرسٹر گوہر  نے  چیف جسٹس سے کہا کہ نا معلوم افراد کی جانب سے میرے گھر پر حملہ کیا گیا  ، میرے بیٹے  اور بھتیجے پر تشدد کیا گیا ہے اس لیے مجھے گھر جانے کی اجازت دی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی میں لوگ الیکشن سے نہیں سلیکشن سے آئے،چیف جسٹس 

مزیدخبریں