کیا سرفراز پی ایس ایل 10کراچی کنگز کی طرف سے کھیلیں گے؟

Jan 13, 2025 | 11:33:AM
کیا سرفراز پی ایس ایل 10کراچی کنگز کی طرف سے کھیلیں گے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام پچھلے 9  سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل سرفراز احمد نے دسویں سیزن کے ڈرافٹ سے قبل فرنچائز کو خیرباد کہہ دیاہے خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ کراچی کنگز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گےتا ہم ان کے متعلق حتمی فیصلہ آج ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ دنوں پی ایس ایل 2025 کے ڈرافٹ سے قبل سرفراز کو ریلیز کر دیا تھا اور اپنی اعلان کردہ ریٹینشن لسٹ میں شامل نہیں کیا، جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ شاید فرنچائز انہیں ڈرافٹ میں منتخب کرے گی۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ آج،6 فرنچائزز اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی 

گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے خود ریٹینشن لسٹ کے اعلان کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ 13 جنوری کو ڈرافٹ میں سرفراز احمد کو منتخب کریں گے،تاہم سرفراز نے اتوار کو اعلان کیا کہ ان کا گلیڈی ایٹرز کے ساتھ سفر ختم ہو چکا ہے،اس اعلان کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ سرفراز احمد کو ان کی آبائی ٹیم کراچی کنگز منتخب کرے گی تا ہم اس کے بارے میں حتمی فیصلہ آج ہوگا۔