حکومت پریشر میں ہے ہمت ہے تو 17 تاریخ کو سزا سنادیں ، علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نہیں بلکہ حکومت دباؤ میں ہے اگر ان میں ہمت ہے تو 17 تاریخ کو سزا سنادیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ جج صاحب یہ کہہ کر گئے ہیں کہ ملزمان کی غیر موجودگی کی وجہ سے سزا مؤخر ہوئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سزا کے مؤخر ہونے پر بالکل خوش نہیں ہوں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا فیصلہ جلدی ہو تاکہ ساری دنیا کو اس کا پتا چلے، سترہ تاریخ کا انتظار کر لیتے ہیں کہ یہ کیا ہمت کرتے ہیں اور فیصلہ سناتے ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ آج ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی جو وقت ہمیں دیا گیا تھا ہم وقت پر پہنچ گئے تھے، آج تعجب ہوا کہ ہم وقت پر پہنچے کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائی جانی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں عمران خان بالکل بھی خوش نہیں ہوں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ فیصلہ آئے تاکہ پوری دنیا کو پتہ چلے القادر یونیورسٹی کیا ہے، ان کا خواب تھا کہ سیرت نبیﷺ کے بارے میں سٹوڈنٹس کو پڑھایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : نجومی سوشل میڈیا پر عمران خان کی سزا کا اعلان کر رہے ہیں: بابر اعوان
علیمہ خان نے کہا کہ جج صاحب کو فیصلہ سنانے میں کافی مشکل پیش آ رہی ہے , آج حکومت بہت زیادہ پریشر میں ہے۔ پوری دنیام پورا پاکستان جانتا ہے کہ کس قسم کی سزا سنائی جائے گی۔ ڈیل کا لفظ سن سن کر ہم تھک گئے ہیں، عمران خان نے بس نیوٹرل ایمپائر لگانے کی بات کی تھی، مذاکراتی کمیٹی ممبران نے بتایا ہے کہ ابھی تک حکومت کا کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔