(24نیوز) سینئر صحافی اور ینگ مینز کرسچن ایسوسی ایشن (YMCA) پاکستان چیپٹر کے جنرل سیکرٹری ایمانوئل سرفراز پیر کی علی الصبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
ایمانوئل سرفراز حال ہی میں وائی ایم سی اے پاکستان کے جنرل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے،ایمانوئل سرفراز لاہور پریس کلب کے تاحیات رکن تھے اور گورننگ باڈی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے،انہوں نے دی نیشن کے ایڈیٹر کوآرڈینیشن، دی نیشن کے میگزین ایڈیٹر اور پاکستان میں گلف نیوز کے نامہ نگار کے طور پر بھی کام کیا،ایمانوئل کا صحافتی کیریئر3دہائیوں پر محیط تھا،وہ ساؤتھ ایشیا جرنلزم فیلوشپ (SAJP) کے وصول کنندہ تھے اور انہوں نے 2018 کے امریکی صدارتی انتخابات کو کور کیا،دی نیشن، ڈیلی ٹائمز، اکیڈمیا میگزین اور دیگر میڈیا اداروں کے ان کے ساتھیوں نے مرحوم کے لیے تعزیت کا اظہار کیا۔
وہ اکیڈمیا میگزین کے بانی ایڈیٹر تھے،لاہور پریس کلب نے ایک پریس ریلیز میں سینئر صحافی کے انتقال پر صحافی برادری کو دکھ سے آگاہ کیا۔
ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹیاں ہیں، ان کے اہل خانہ جنازے کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے