لاہور ہائیکورٹ: بار کے سالانہ انتخابات کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

Jan 13, 2025 | 19:03:PM

(ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے امیدواروں  کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ،جبکہ فنانس سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے تین اہم عہدوں کے لیے سات امیدواروں کی فہرست میں سے فنانس سیکرٹری کا عہدہ بلا مقابلہ حام اللہ بن شعیب کے حق میں مختص کر دیا گیا ہے۔ 

صدارت کے عہدے پر ثاقب اکرم گوندل اور ملک آصف نسوانہ کے درمیان ایک فیصلہ کن مقابلہ ہوگا جبکہ نائب صدر کے عہدے کے لیے حسیب بن یوسف، عبدالرحمان رانجھا اور عبدالرزاق امیدوار ہیں سیکرٹری ہائیکورٹ بار کے عہدے کے لیے فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمراء میں مقابلہ ہوگا۔

یہ انتخابات 22 فروری کو ہوں گے جس میں 33 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور ناتخابات کیلئے  پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:خواجہ محسن عباس ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب تعینات،نوٹفکیشن جاری

مزیدخبریں