بلوچستان ؛ سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،27دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)بلوچستان کے علاقے کچھی میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 27دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران آپریشن سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا گھیراؤ کیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں27 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد خفیہ ٹھکانے، اسلحہ و ایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد تباہ کیا گیا،ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے،سکیورٹی فورسزبلوچستان میں امن واستحکام کوسبوثاژکرنے کی کوشش ناکام بنانےکیلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کا سب سے مہنگا کھلاڑی کون،کتنی رقم لے گا ؟ جانئے