ملک میں امن خراب کرنے کی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، آرمی چیف

Stay tuned with 24 News HD Android App

(احمد منصور)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ قوم کے امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور زبردست طاقت سے جواب دیا جائے گا، دشمن اختلاف اور خوف کے بیج بونے کی کوشش کر سکتا ہے، جسے ناکام بنایا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا،آرمی چیف کی آمدپرکورکمانڈرپشاورنے ان کا استقبال کیا،آرمی چیف کو فتنہ الخوارج کے خلاف انسداد دہشت گردی آپریشنز اور سکیورٹی صورتحال پر جامعہ بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی شریک ہوئے،آرمی چیف نے خیبرپختونخواکےسیاستدانوں سے بھی بات چیت کی،مختلف سیاسی جماعتوں کےرہنماؤں نے مختلف امورپراظہارخیال کیا،سیاسی رہنماؤں نے دہشتگردی کےخلاف مشترکہ عزم کااظہارکیا،سیاستدانوں نے افواج اورقانون نافذکرنےوالےاداروں سے اظہاریکجہتی کیا۔
آرمی چیف نے پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم اور بے مثال قربانیوں کو سراہا، آرمی چیف نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی کمر توڑنے اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلح افواج و قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور ان کے مذموم ایجنڈے کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،ہم برائی کی قوتوں کے خلاف متحد ہیں، مجھے اپنی سیکورٹی فورسز کی شاندار کامیابیوں پر بے حد فخر ہے،ہم شیطانی قوتوں کے خلاف یکجا کھڑے ہیں،سکیورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیوں پر فخر ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ قوم کے امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور زبردست طاقت سے جواب دیا جائے گا، دشمن اختلاف اور خوف کے بیج بونے کی کوشش کر سکتا ہے، جسے ناکام بنایا جائے گا،آرمی چیف نے کہاکہ دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،دشمن بھاری نقصان اٹھاتے رہیں گے اور نقصان پہنچانے کی ان کی صلاحیت ختم ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن، 2025کی بڑی کامیابی مل گئی