توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی ا ور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست دائر

Jan 13, 2025 | 22:12:PM
توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی ا ور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست دائر
کیپشن: عمران خان، بشریٰ بی بی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)بانی پی ٹی آئی عمران خان  اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے سپیشل جج سنٹرل کا درخواست بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 14 نومبر کا درخواست بریت مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلافِ قانون ہے،درخواست میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بری کرنے کی استدعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ: کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو خریدا؟