خواجہ آصف کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہین عتیق)لاہور کی مقامی عدالت نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،خواجہ آصف کیخلاف محمود غزنوی سے متعلق بیان دینے پر درخواست دائر ہوئی تھی،ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے اکمل باری کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ایف آئی اے سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی اور کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ: کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو خریدا؟