شردھا کے فون کا وال پیپر کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا، مبینہ بوائے فرینڈ کا پتا لگ گیا  

Jan 13, 2025 | 22:47:PM
شردھا کے فون کا وال پیپر کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا، مبینہ بوائے فرینڈ کا پتا لگ گیا  
کیپشن: شردھا کپور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کے ممبئی کے ریسٹورنٹ میں ظہرانے سے واپسی پر موبائل فون کا وال پیپر سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور اور مصنف راہول مودی کے معاشقے کی خبریں زبان زد عام ہیں اور دونوں کو متعدد مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا۔دونوں نے عوامی سطح پر اپنے تعلقات کے حوالے سے کبھی کچھ نہیں کہا تاہم اب شردھا کے موبائل فون کے وال پیپر کے باعث چہ مگوئیوں میں اضافہ ہوگیا۔ 

رپورٹس کے مطابق 11 جنوری کو شردھا کپور ممبئی کے ریسٹورنٹ پہنچیں جہاں ظہرانے کے بعد واپس جاتے ہوئے ان کے ہاتھ میں موجود موبائل فون کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے دو روز بعد صارفین نے وال پیپر کو نوٹس کیا اور بڑا راز فاش ہوگیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے وال پیپر پر ان کی ایک لڑکے کے ساتھ تصویر ہے جو مبینہ طور پر مصنف راہول مودی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ: کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو خریدا؟

  
 
 

شردھا کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جا رہے ہیں اور صارفین نے وال پیپر پر تصویر راہول مودی کی ہی قرار دی۔