(بابر شہزاد تُرک) ارشد مجید مہمند سپیشل سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ہو گئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلےہو گئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ارشد مجید مہمند سپیشل سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ہو گئے، ارشد مجید مہمند کی تعیناتی سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گندم کی درآمد اور آٹے کی برآمد پر پابندی عائد
خیال رہے کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے ارشد مجید مہمند اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر تھے۔