اننت امبانی کی شادی میں سلمان خان اور شاہ رخ کا رقص، ویڈیو وائرل

Jul 13, 2024 | 11:38:AM
اننت امبانی کی شادی میں سلمان خان اور شاہ رخ کا رقص، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کی نیتا امبانی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دبنگ خان کو اپنی فلم کے گانے ’بھنگڑا پالے‘ پر نیتا امبانی اور اننت امبانی کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان نے فیملی کے ساتھ شرکت کی جبکہ سلمان خان سمیت فلم انڈسٹری کے دیگر اداکار جن میں عالیہ بھٹ، وکی کوشل، کترینہ کیف، انیل کپور، سنجے دت، ارجن کپور، جھانوی کپور، سارہ علی خان، راج کمار راؤ، ہنی سنگھ، خوشی کپور، شاہد کپور و میرا راجپوت ودیگر بھی تقریب میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

واضح رہے کہ شادی کی تقریبات ہفتے اور اتوار کو بھی جاری رہیں گی۔