سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ،نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد) سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر مسلم لیگ ن نے بڑی مشاورتی بیٹھک بلا لی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ملکی سیاسی معاملات پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا،مسلم لیگ ن نے مرکزی قیادت کو مری پہنچنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ قیادت کو عدالتی فیصلے پر بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی معاملات پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف خصوصی شرکت کریں گے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ آصف، سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،رانا ثنا اللہ، احسن اقبال سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کیخلاف عدم اعتماد کی تیاری؟حکومت کی دوتہائی اکثریت ختم،عدالتی فیصلے کے بعد نمبر گیم بدل گئی
وزیر اعظم ملکی قومی قیادت سے رابطوں پر پارٹی صدر کو بریفنگ دیں گے،وزیر دفاع آپریشن عزم استحکام پر پیشرفت ،تیاریوں سے متعلق بریفنگ دیں گے، جس کے بعد نوازشریف اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی معاملات پر پارٹی گائیڈ لائن جاری کریں گے۔
خیال رہے کہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف پچھلے 17دنوں سے مری میں قیام پذیر ہیں۔