ٹرمپ کی انتخابی مہم کیلئے ایلون مسک نے خطیر رقم عطیہ کردی

Jul 13, 2024 | 13:06:PM
ٹرمپ کی انتخابی مہم کیلئے ایلون مسک نے خطیر رقم عطیہ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹیسلا اور ایکس کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے سرگرم ایک سیاسی گروپ کو ایک خطیر رقم عطیہ کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ وہ ٹرمپ یا بائیڈن کی انتخابی مہم پر پیسہ خرچ نہیں کریں گے، تاہم اب انہوں نے امریکہ پی اے سی (پولیٹکل ایکشن کمیٹی) نامی گروپ کو رقم عطیہ کردی ہے۔

 یہ واضح نہیں کہ اس خطیر رقم کی کُل مالیت کتنی ہے تاہم پی اے سی اپنے عطیہ دہندگان کی فہرست 15 جولائی بروز پیر کو عوام کے سامنے ظاہر کرے گی۔

یہ پیشرفت اس اعتبار سے قابلِ ذکر ہے کہ ایلون مسک خود جنوبی افریقہ سے امریکہ آنے والے تارکین وطن خاندان سے تعلق رکھتے ہیں لیکن انہوں نے ایک ایسے امیدوار کی انتخابی مہم کے لیے رقم عطیہ کی ہے جو امیگریشن مخالف پالیسیوں کے حق میں ہے۔

تاہم یہ واضح رہے کہ ایلون مسک نے تاحال اعلانیہ طور پر کسی امیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل تعیناتی آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

ایلون مسک کی جانب سے یہ خطیر رقم ایسے وقت میں عطیہ کی گئی ہے جب ٹرمپ نے وال اسٹریٹ اور کارپوریٹ ڈونرز کی مدد سے فنڈریزنگ میں جو بائیڈن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ کے ساتھ صدارتی بحث میں مایوس کارکردگی نے بائیڈن کی صحت سے متعلق خدشات کو جنم دیا ہے، حتیٰ کہ ڈیموکریٹس کی جانب سے بھی اعلانیہ طور پر ایسی آوازیں اٹھنے لگی ہیں جن میں بائیڈن سے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کو کہا جارہا ہے۔