پی ٹی آئی 14 اگست کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کو تیار،درخواست جمع کروا دی

Jul 13, 2024 | 16:51:PM

( عثمان خادم)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے  14 اگست کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنرکو درخواست جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق سینیئر نائب صدرپاکستان  تحریک انصاف اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرادی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے، تحریک انصاف کو یوم آزادی کے موقعے پر  جلسےکرنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: انصاف کا بول بالا ،یہ آخری کیس تھا، عمران خان کی رہائی ہونی چاہیے، بیرسٹر گوہر

  

مزیدخبریں