عمران خان اور بشریٰ بی بی رہا ہوتے ہی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان، ارشاد قریشی) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
نیب ذرائع کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب کے جانب سے دائر کیے گئے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کرلیا گیا، اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور دیگر رہنما بشریٰ بی بی کو لینے کے لیے موجود تھے، تمام افراد کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر روکا گیا، اڈیالہ جیل انتظامیہ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، اسی دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو گرفتار کرلیا گیا۔
نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بطور وزیراعظم اور ان کی اہلیہ نے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کیے، ان پر الزام ہے کہ تحائف کم قیمت پر حاصل کرکے مہنگے داموں فروخت کر دیئے، ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے ان کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے ٹیم صنم جاوید کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی، وجہ بھی سامنے آ گئی
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سپریم کورٹ نے آج عدت میں نکاح کے کیس میں بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔