بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہ آنے کی خبریں جھوٹی قرار دے دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آںے کی خبروں پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے دو روز قبل خبریں چلائی گئیں تھیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئینز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بلکہ اس مرتبہ بھی انڈیا اپنے تمام میچز متحدہ عرب امارات یا سری لنکا میں کھیلے گا،مگر اب اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ اس طرح کی خبریں کون چلارہا ہے اور کیوں؟ بورڈ کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرنے جا رہا ہے جو کہ فروری مارچ 2025 میں کھیلی جانی ہے، پاکستان نے آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول بھی شیئر کردیا ہے جس کے مطابق بھارت کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان اور بشریٰ بی بی رہا ہوتے ہی گرفتار