پاکستان کو شکست، بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز اپنے نام کر لی

Jul 13, 2024 | 20:47:PM

(افضل بلال) فائنل میچ میں بھارت چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز جیت لی۔

برطانوی شہر برمنگھم میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں، پاکستان چیمپئنز کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے، 157 رنز کا ہدف کو بھارت چیمپئنز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔

دوسری اننگز:

بھارت کی جانب سے امبتی رائیڈو نے 30 گیندوں پر 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، ان کے علاوہ گرکیت سنگھ مان نے 34، یوسف پٹھان نے دھواں دار 30، روبن اتھپہ نے 10، سوریش رائینہ نے 4 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کپتان یوراج سنگھ 15 اور عرفان پٹھان 5 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے، پاکستان کی جانب سے عامر یامین نے 2 جبکہ سعید اجمل، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پہلی اننگز:

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 41 رنز سکور کیے، ان کے علاوہ کامران اکمل نے 24، سعیب مقصود نے 21، شرجیل خان نے 12، کپتان یونس خان 7 اور عامر یامین بھی رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، مصباح الحق 18 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے جبکہ شاہ آفریدی نے 4 اور سہیل تنویر نے 9 گیندوں پر 19 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، بھارت کی جانب سے انوریت سنگھ نے انوریت سنگھ نے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ وینے کمار، پاون نیگی اور عرفان پٹھان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟شاہین آفریدی نے پی سی بی کو آگاہ کردیا

ٹاس کے موقع پر کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لئے اچھی لگ رہی ہے، بڑا میچ ہے پریشر بھی بہت ہو گا، کوشش ہو گی کہ بڑا ہدف دیں، دوسری جانب بھارتی کپتان یووراج سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بلے بازی ہی کرتے، کوشش ہو گی پاکستان کو کم سے کم سکورز تک محدود کریں۔

مزیدخبریں