بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟شاہین آفریدی نے پی سی بی کو آگاہ کردیا

Jul 13, 2024 | 22:54:PM
بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟شاہین آفریدی نے پی سی بی کو آگاہ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شاہین آفریدی نے پی سی بی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا۔

 فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا، وہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں دلچپسی رکھتے ہیں،شاہین شاہ آفریدی رواں ہفتے عمرے کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب جارہے ہیں اور انہوں نے پی سی بی کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کےلیے اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا ہے۔

بچے کی ولادت کی وجہ سے شاہین شاہ آفریدی کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک بتائی جارہی تھی تاہم شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں دلچپسی کا  اظہار کردیا،سیریز کی تیاری کےلیے کیمپ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہ آنے کی خبریں جھوٹی قرار دے دیں