شہباز شریف وضاحت کریں کہ دباؤ کون اور کیوں ڈال رہا ہے؟ حافظ حمداللہ

Jul 13, 2024 | 23:16:PM

(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف  کے بیان پر جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ وہ استعفیٰ دیں گے لیکن دباؤ میں نہیں آئے گے جس پر حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ  شہباز شریف وضاحت کریں کہ دباؤ کون اور کیوں ڈال رہا ہے؟ دباؤ میں بنی ہوئی حکومت کے سربراہ کو دباؤ کیوں بھاری لگ رہا ہے؟ ویسے اگر استعفیٰ دیں تو پی ایم ایل (این) سے پہلے یہ اپنے آپ پر احسان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری، پی ٹی آئی کا ملک گیر مزاحمت کا عندیہ

مزیدخبریں