(طیب سیف) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمرایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دوبارہ گرفتاری پر تحریکِ استحقاق لائیں گے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں عدت کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی بریت پر خوشی تھی، ایک بے ہودہ کیس ختم ہوا، سپریم کورٹ نے بھی ہمیں بطور سیاسی جماعت تسلیم کیا، ہم نے کل بھی کہا کہ الیکشن کمشنر پر آڑٹیکل 6 لگنا چائیے، ساڑھے 6 بجے سے پونے 10 بجے تک ہم اڈیالہ جیل کے گیٹ پر کھڑے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید سے تھے کہ آج بشری بی بی کو باہر لائیں گے، جیل کے اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ نے میرے ساتھی کو یرغمال بنائے رکھا، بشریٰ بی بی کو 3 نمبر گیٹ کے پاس لا کر دوبارہ گرفتار کر لیا گیا, مریم نواز کی فاشسٹ حکومت نے یہ سب کچھ کیا, مغرب کی نماز کے لئے اعظم سواتی کو اویس انسپکٹر اور وسیم ایس ایچ او ندیم ظفر ایس ایچ او نے ہمیں نماز پڑھنے کے لئے سے بھی روک لیا۔
عمرایوب تنقید جاری رکھتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کی حکومت میں آئی جی جیل خانہ جات نے آئی جی پنجاب عثمان انور کے حکم پر نماز نہیں پڑھنے دی، ہمارے ملک کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ملک میں اسلامی اشعار کے لئے بنایا گیا، آج ہمیں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نماز پڑھنے نہیں دی گئی، سابق جیلر اسد وڑائچ کرپٹ تھا نیا جیلر بھی کم نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلوں گا یا نہیں؟ شاہین آفریدی نے پی سی بی کو آگاہ کردیا
عمرایوب نے کہا کہ ہم اس معاملے پر تحریک استحقاق لائیں گے، ہم ان سب کے خلاف قانونی راستہ اختیار کریں گے، نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف بھی قانونی کاروائی کریں گے، بشریٰ بی بی صنم جاوید حسنین نیازی اور تمام اسیران کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم نے کسی کو بھی اڈیالہ پہنچنے کی کال نہیں دی تھی، بشریٰ بی بی باپردہ بی بی ہے۔