پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

Jun 13, 2024 | 10:02:AM

(قیصر کھوکھر)  پنجاب بھر میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 کا فوری نفاذ کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے پنجاب بھر میں مویشی منڈیوں کے علاوہ  قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 نافذ کیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر  میں  عوامی مقامات پر سری پائے جلانے ، دریاؤں، ندی نالوں ،ڈیمز میں نہانے ،کشتی رانی ، جانوروں کے فضلے ،اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں میں پھینکنے پر بھی   دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک گاڑیوں پر ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ

مزیدخبریں