یوٹیوب کا تخلیق کاروں کیلئے جلد تھمب نیل فیچر متعارف

Jun 13, 2024 | 11:47:AM
یوٹیوب کا تخلیق کاروں کیلئے جلد تھمب نیل فیچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب آئندہ چند ہفتوں میں اپنے تمام چینلز کے لیے نیا "تھمب نیل ٹیسٹ اینڈ کمپیئر" فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے تخلیق کار اپنی کسی بھی ویڈیو میں تین مختلف تھمب نیل استعمال کر سکیں گے، جس سے یہ معلوم کیا جا سکے گا کہ کس تھمب نیل نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

"تھمب نیل ٹیسٹ اینڈ کمپیئر"فیچر تخلیق کاروں کو نئی ویڈیو پوسٹ کرتے وقت متعدد تھمب نیل اپ لوڈ کرنے کا آپشن پیش کرے گا۔

آزمائش کے دوران یوٹیوب مختلف ناظرین کو مختلف تھمب نیل دِکھائے گا۔ بعد ازاں مناسب مقدار میں ڈیٹا اکٹھا ہونے کے بعد (جس کے لیے اندازاً دو ہفتوں کا وقت درکار ہوگا) یوٹیوب اس بات کا تجزیہ کرے گا کہ کس تھمب نیل کا سب سے زیادہ "واچ ٹائم شیئر"رہا۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 74 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

جس کے بعد تھمب نیل کے لیے تین میں سے کوئی ایک نتیجہ قرار دے دیا جائے گا۔

1۔ ونر:

 واضح طور پر فاتح تھمب نیل جو واچ ٹائم کے اعتبار سے سب کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

2۔پریفرڈ :

 وہ تھمب نیل جس نے دیگر سے بہتر کارکردگی دکھائی ہوگی لیکن عداد و شمار کے اعتبار سے نتائج کم حتمی ہوں گے۔

3۔نن:

وہ تھمب نیل جو آزمائش میں برتری نہیں حاصل کر سکا ہوگا صارفین اس کو صرف مینوئلی اپنی انتخاب کردہ ویڈیو پر لگا سکیں گے۔