(ویب ڈیسک)مہنگی بجلی سے پریشان عوام کی سنی گئی،حکومت کی جانب سے پیش کردہ آئندہ مالی سال بجٹ 25-2024 میں ملک میں سولرانرجی کے فروغ کیلئے اس کے خام مال پر ٹیکس کی غیر معمولی چھوٹ دی گئی ہے جس کے بعد سولر پینل، سولر انورٹر، سولر بیٹری سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔
فنانس بل کے مطابق حکومت نے بجٹ میں سولر سیل مینوفیکچر کے تقریباً خام مال پر ٹیکس ختم کردیا، گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں اس کے خام مال پر 3 فیصد ٹیکس عائد تھا۔
علاوہ ازیں فنانس بل کے مطابق حکومت نے سولر پی وی ماڈیولز پینل کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشین اور آلات پر بھی ٹیکس صفر کردیا، حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے ایئر یا گیس کمپریسرز پر عائد 16 فیصد اور الیکٹرک ہیٹنگ ریزسٹرز پر 20 فیصد عائد درآمدی ٹیکس بھی ختم کردیا،اسی طرح حکومت نے سولر انورٹر کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشین یا آلات پر بھی ٹیکس صفر کردیا۔
گزشتہ مالی سال میں اسی کیٹیگری کی سولڈر پوٹ پر سولڈر کلیننگ آلات 20 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،ڈالر کتنے کا ہو گیا؟
فنانس بل کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ 25-2024 میں لتیم آئن بیٹریاں کی مینوفیکچرنگ میں استعمال ہونے والی مشینری اور آلات پر ٹیکس ختم کردیا ہے۔
گزشتہ مالی میں بیشتر آلات پر 5 سے 20 فیصد تک کے ٹیکس لاگو کئے گئے تھے لیکن اب ان تمام مشینری اور آلات کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگئی۔