پاک بھارت میچ کے دوران انوشکا شرما کا نامعلوم شخص پر غصہ، ویڈیو وائرل

Jun 13, 2024 | 13:10:PM

(ویب ڈیسک)پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کی غصہ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور بھارت کے مابین 9 جون کو مقابلے نے جہاں عالمی توجہ حاصل کی تھی، وہیں کچھ ایسے مناظر بھی کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ ہوئے جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے ، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا شرما ناساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں موجود کسی نامعلوم شخص پر  شدید غصے کا اظہار کر رہی ہیں لیکن تاحال اس غصے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی اور نہ ہی اس شخص کی شناخت ہو سکی ہے جس پر اداکارہ غصہ کر رہی تھیں۔

ممکنہ طور پر انوشکا کو کچھ ناگوار گزرا جس کے باعث انہوں نے نامعلوم شخص کی توجہ اس جانب کرانے کی کوشش کی، جو انہیں ناگوار گزر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کیا شادی سے قبل اداکارہ اسلام قبول کرلیں گی؟ سناکشی کا آڈیو میسج لیک

ویڈیو سیٹنگ ایریا کی جہاں انوشکا سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں، تاہم اداکارہ کا غصے بھرا انداز اس جانب اشارہ کر رہا تھا کہ وہ شدید غصے میں ہیں۔

مزیدخبریں