ہانیہ عامر پسِ پردہ کیسی شخصیت کی مالک ہیں؟ یشما گل نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

Jun 13, 2024 | 20:30:PM
ہانیہ عامر پسِ پردہ کیسی شخصیت کی مالک ہیں؟ یشما گل نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ہانیہ عامر پسِ پردہ کیسی شخصیت کی مالک ہیں؟ ان کا برتاؤ آف سکرین کیسا ہوتا ہے؟ اداکارہ یشما گل نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں منفرد مقام رکھنے والی ماڈل و اداکارہ یشما گل نے ہانیہ عامر سے متعلق اہم انکشاف کر دیا، ہانیہ عامر کیسی شخصیت آف سکرین کس طرح لوگوں سے برتاؤ کرتی ہیں اور ان کا رویہ کیسا ہوتا ہے سب بتا دیا، ایک پوڈ کاسٹ کے دوران میزبان نے یشما گل سے ہانیہ عامر سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے اور لگتا ہے کہ آپ دونوں ایک دوسرے کی بہترین دوست ہیں، جس پر یشما گل نے کہا جی کہا ہم صرف دوست ہی نہیں بلکہ ہم بہنوں کی طرح ہیں، میں نے صبح میں اس کو ایگ گانا ریکارڈ کر کے بھیجا تو اس نے مجھے کال کی۔

یہ بھی پڑھیں: اروشی کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ نسیم شاہ پر فدا

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ہانیہ لوگوں کو خوش رہنے کے طریقوں سے متعلق بہت بتاتی ہیں لیکن وہ خود حساس شخصیت کی مالک ہیں، اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یشما گل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہم کچھ اورطرح دکھتے ہیں لیکن حقیقت میں کچھ اور ہوتے ہیں، جیسے ہمارا دفتر میں رویہ کچھ اور ہوتا ہے اور گھر میں کچھ اور، اسی طرح ایک شخصیت کے مختلف پہلو ہوتے ہیں، آخر میں انہوں نے کہا کہ ہانیہ عمر میں تو مجھ سے چھوٹی ہے لیکن وہ مجھ سے بہت زیادہ سمجھدار ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر کے چرچے لالی ووڈ کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی کافی کیے جاتے ہیں، اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ سیروتفریح کے باعث خوب پہچانی جاتی ہیں اور اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کے ساتھ زندگی کے مختلف پہلو شیئر کرتی رہتی ہیں۔