(24 نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیدرز لینڈ کو 25رنز سے شکست دے دی۔
بنگلہ دیش کیجانب سے دیئے گئے 160 رنز ہدف کے تعاقب میں نیدرز لینڈ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر صرف 134 رنز ہی بنا سکی، اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم نےمقررہ اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے، نجم الحسین اور لٹن داس 1،1،تنزید حسن35، توحید9، محموداللہ25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شکیب الحسن64 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
آج بھی اچانک بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، گروپ ڈی میں موجود ان دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ تھا ، بنگلا دیش اب 4پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ نیدرلینڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ کم رن ریٹ کی وجہ سے تیسری پوزیشن پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دودھ کی قیمت میں فی لیٹر20 روپے اضافہ