بجٹ کے فوری بعد وفاق میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

Jun 13, 2024 | 23:34:PM

(بابر شہزاد تُرک)بجٹ کے فوری بعد وفاق میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، وفاقی حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ دفاع ائر وائس مارشل شاہد منصور جہانگیری سبکدوش ہو گئے ہیں اور اُن کی جگہ ایئر وائس مارشل ناصر جمال خٹک کو ایڈیشنل سیکریٹری (ٹو) وزارتِ دفاع مقرر کیا گیا ہے، ناصر جمال خٹک کا تقرر سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر 2 سال کیلئے کیا گیا ہے، دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل (لیگل) ایوانِ صدر ڈاکٹر ذوالفقار حسین اعوان کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کی گریڈ 21 کی ریٹائرڈ افسر عزت جہاں کو 2 سال کیلئے کنٹریکٹ پر ایڈیشنل سیکریٹری ایوانِ صدر مقرر  کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر پولیس سروس  آف پاکستان کے گریڈ 20  کے ڈی آئی جی محمد شعیب خرم کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، محکمہ صحت پنجاب کے گریڈ 18 کے میڈیکل افسر ڈاکٹر غلام فرید کو ڈیپوٹیشن پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ آزاد کشمیر کے محکمہ صحت و بہبود آبادی کے ڈاکٹر احمد جنید کو ڈیپوٹیشن پر وفاقی وزارت صحت میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ تعینات کیا گیا ہے، محکمہ صحت بلوچستان کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خوشحال خان کو ڈیپوٹیشن پرپمز ہسپتال اسلام آباد میں اسسٹنٹ پروفیسر جنرل سرجری تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دودھ کی قیمت میں فی لیٹر20 روپے اضافہ 

مزیدخبریں