رمضان المبارک میں  بیمہ پالیسی ہولڈرز  کو بڑا ریلیف

Mar 13, 2024 | 11:24:AM
 رمضان المبارک میں بیمہ پالیسی ہولڈرز کو پالیسی کے چیک وصول نہ کرنیوالے افراد کے گھر چیک پہنچانے کا حکم دے دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) رمضان المبارک میں بیمہ پالیسی ہولڈرز کے چیک وصول نہ کرنے والے افراد کے گھر چیک پہنچانے کا حکم دے دیا گیا۔

انشورنس ٹربیونل پنجاب کے جج جسٹس (ر) علی اکبر قریشی نے حکم جاری کیا۔

انشورنس ٹربیونل کے تمام انشورنس کمپنیوں کو حکم کے مطابق وہ  اپنے اضلاع میں نمائندے مخصوص کریں جو مکمل ہونے والی پالیسی کے چیک دے کر رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔

عدالت نے تمام کمپنیوں سے ان افراد کی بیمہ پالیسی کے چیک طلب کر رکھے ہیں جن کو اپنی پالیسی مکمل ہونے کا علم ہی نہیں اور نہ ان کو مکمل ہونے سے اگاہ کیا گیا یہ رقم کمپنیاں خود ذاتی طور پر استعمال کررہی تھیں۔

مزید پڑھیں: صدقہ فطر کا نصاب اور روزے کا فدیہ،کس پر واجب ہے؟

واضح رہے کہ انشورنس ٹربیونل کے پاس اب تک ایک کروڑ سے زائد چیک وصول ہو چکے ہیں جن کو اسٹیٹ بینک کے پاس امانتا رکھوا دیے ہیں. انشورنس ٹربیونل سے بیس سے 25افراد اپنے چیک وصول کرچکے ہیں جبکہ 40 کو سمن جاری کردیے گئے ہیں۔