مزاحمت نہیں مفاہمت،پاکستانیوں کی اکثریت کا سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کا مشورہ

Mar 13, 2024 | 11:48:AM
مزاحمت نہیں مفاہمت،پاکستانیوں کی اکثریت کا سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کا مشورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانیوں کی اکثریت مزاحمت کے بجائے مفاہمت کے حق میں بول پڑی ۔پاکستان کے 79 فیصد ووٹرز  نے  سیاسی جماعتوں کو مل کر کام  کرنے  کے حق میں رائے دیدی۔

 گیلپ پاکستان  نے تقریباً 4 ہزار ووٹرز کی رائے پر مبنی ایگزٹ پول جاری کردیا۔ سروے کے مطابق 4 ہزار پاکستانی ووٹرز میں سے 79 فیصد ووٹرز نے سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ضرورپڑھیں:کچھ عناصر اپنی سیاست کی خاطر ملکی سلامتی داؤ پر لگارہے ہیں:وفاقی وزیر اطلاعات
پاکستانی ووٹرز کا کہنا ہے کہ سیاستدان اختلافات بھلا کر آپس میں مل بیٹھیں جبکہ 4 ہزار ووٹروں میں سے 15 فیصد ووٹرز نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کام کرنے کے لیے مل بیٹھنا ضروری نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت وفاق میں اتحادی حکومت قائم ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں ن لیگ،ایم کیو ایم پاکستان،آئی پی پی اور ق لیگ کے وزراء شامل ہیں ۔وزیراعظم نے بھی قومی اسمبلی میں پہلے خطاب کے دوران مفاہمت کی بات کی تھی ۔