محسن نقوی کا وزارت انسداد منشیات میں اپنا دفتر استعمال نہ کرنے کا اعلان

Mar 13, 2024 | 16:41:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )محسن نقوی کا وزارت انسداد منشیات میں اپنا دفتر استعمال نہ کرنے کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے ایک ہی دفتر کافی ہے، 2 وزارتوں میں دفاتر وسائل کا ضیاع ہے۔

  وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے وزارت انسداد منشیات کا دورہ  کیا، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری وزارت انسداد منشیات  نے  وفاقی وزیر کو وزارت کے امور کے حوالے سے خصوصی بریفننگ دی ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نےوزارت انسداد منشیات میں منسٹر آفس بند کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ وزارت انسداد منشیات میں میرے دفتر کے سٹاف کو کسی اور شعبے میں تعینات کیا جائے،منسٹر آفس کی افرادی قوت کو وزارت میں دیگر ضروری جگہوں پر استعمال کیا جائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ آنے والے نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے منشیات کا سدباب وقت کی اہم ضرورت ہے،تمام وسائل کو بروئے کار لاکر منشیات کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کریں گے،منشیات کا  مکروہ دھندہ کرنے والوں سے کسی صورت نرمی نا برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے