(ویب ڈیسک)رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل 14 مارچ بروز جمعتہ المبارک کو ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پرآسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلامکمل چاند گرہن ہوگا۔
دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے اس پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجاسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا حکومتی پلان مسترد
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔