بالی ووڈ فلم"مام" کے سیکوئل کی تصدیق،سجل علی بھی حصہ ہوں گی؟

2017ء میں ریلیزہونیوالی یہ سری دیوی کی آخری فلم تھی،خوشی کپوربھی فلم میں شامل ہوں گی

Mar 13, 2025 | 10:12:AM
بالی ووڈ فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈکے معروف پروڈیوسر اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے سری دیوی کی فلم"مام" کا سیکوئل بنانے کی تصدیق کردی ۔

"مام"آنجہانی سری دیوی کی آخری فلم تھی جو 2017 میں ریلیز ہوئی تھی،امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور اس میں اداکاری کریں گی جبکہ فلم کے سیکوئل کی تصدیق پروڈیوسر بونی کپور نے خود کردی ہے۔

اتوار کو آئیفا 2025 کی سلور جوبلی تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بونی کپور نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ سری دیوی کی آخری فلم "مام" کے سیکوئل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں.

بونی کپورنے کہاکہ میں نے خوشی کی تمام فلمیں دیکھی ہیں،آرچیز، لویاپا، نادانیاں، اور نو انٹری کے بعد اس کے ساتھ بھی ایک فلم کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔ یہ خوشی کے ساتھ ایک فلم ہوگی، جو مام 2 ہو سکتی ہے۔

بونی کپور نے "نادانیاں" میں خوشی کپور کی اداکاری پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہی ہے اُمید ہے کہ والدہ کی طرح وہ بھی تمام زبانوں میں کام میں سرفہرست اور کامیاب رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ میں ایک اور بریک اپ: جنت زبیر اور فیصل شیخ کی راہیں جدا؟

فلم "مام" میں خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا،تاہم اس کے سیکوئل میں سجل علی بھی شامل ہوں گی یا نہیں؟فی الحال اس کے بارے میں کچھ کہناقبل ازقیاس ہے۔