پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید زارا نور عباس کومہنگی پڑگئی

Mar 13, 2025 | 10:53:AM
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید زارا نور عباس کومہنگی پڑگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ زارا نور عباس کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقیدمہنگی پڑگئی ۔

زارا نور عباس نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری اتنی چھوٹی ہے کہ اسے انڈسٹری نہیں کمیونٹی کہنا چاہیے۔

انہوں نے انڈسٹری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا تھاکہ اس انڈسٹری میں 4 لوگ مل کر بیٹھتے ہیں اور کہتے ہیں آؤ ڈرامہ بناتے ہیں،اصل انڈسٹری وہ ہوتی ہے جہاں اس کے فنکاروں کو عزت دی جائے اور ان کے کام کی تعریف کی جائے۔

پروگرام کے میزبان دانش تیمور نے زارانورعباس کی اس بات پراپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ڈرامہ انڈسٹری کی تعریف کی اور کہا کہ اس انڈسٹری نے چھوٹی ہونے کے باوجود پچھلے چند سالوں میں خوب ترقی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ فلم"مام" کے سیکوئل کی تصدیق،سجل علی بھی کاسٹ میں شامل ہوں گی؟

زارا نور عباس اور دانش تیمور کے درمیان اس مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعدسوشل میڈیاصارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ زارا نور عباس کو خود اداکاری نہیں آتی۔