بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرایچ ایس وائے کی ہالی ووڈ میں انٹری

Mar 13, 2025 | 11:16:AM
بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرایچ ایس وائے کی ہالی ووڈ میں انٹری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن شہریاریاسین نے ڈزنی پلس کے پلیٹ فارم سے ریلیز ہونے والی سیریز"ڈیلی بوائز" میں ناصرف ہالی ووڈ پروڈکشن کے لیے ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں بلکہ اس سیریز کے ذریعے ہالی ووڈ میں ڈیبیو بھی کیا ہے۔

ایچ ایس وائے بطور ڈیزائنر ہالی ووڈ میں کام کرنے والے پہلے پاکستانی ڈیزائنر بن گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق "ڈیلی بوائز" سیریز کا پہلا سیزن 10 اقساط پر مشتمل ہے جس کی کہانی دو پاکستانی نژاد امریکی بھائیوں کے گرد گھومتی ہے،اس سیریز کے پہلے سیزن میں ایچ ایس وائے 8 ویں اور 9 ویں قسط میں نظر آئیں گے۔

فیشن ڈیزائنر نے ان 2 اقساط کے لیے مرکزی اداکاروں پورنا جگن ناتھن، ساگر شیخ اور زین صالح کے ملبوسات بھی ڈیزائن کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید زارا نور عباس کومہنگی پڑگئی 

واضح رہے کہ ایچ ایس وائے نے 2021ء میں ڈرامہ سیریل "پہلی سی محبت"کے ذریعے اداکاری کا آغاز کیا تھاجس کے بعد 2022ء میں انہوں نے فلم"’عشرت میڈ ان چائنا" کے ذریعے سلورسکرین  میں بھی انٹری دیدی تھی،اس کے علاوہ وہ ٹی وی پر بطور میزبان ایک شوبھی کرتے رہے ہیں۔