اسلحہ لائسنس کی تصدیق ،محکمہ داخلہ کابڑافیصلہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(قیصر کھوکھر)پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا، سیکریٹری داخلہ پنجاب نے نادرا کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تمام اسلحہ لائسنسز کے لیے آن لائن تصدیقی نظام متعارف کرائے اور لائسنس کے ساتھ کیو آر کوڈ لگانے کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ کی زیرصدارت اسلحہ لائسنس ویری فکیشن کے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا ،جس میں سیکرٹری داخلہ نے نادرا کو اسلحہ لائسنسزکیساتھ کیو آرکوڈلگانےکیلئےایک ہفتےکاوقت دیدیاجبکہ نادراکوتمام اسلحہ لائسنسزمتعلقہ شخص کےشناختی کارڈسےلنک کرنےکی بھی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا حکومتی پلان مسترد
محکمہ داخلہ کے مطابق، کیو آر کوڈ کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر اسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے، جس سے جعلی لائسنسوں کی بیخ کنی ممکن ہوگی اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کو اسلحہ لائسنس حاصل کرنے سے روکا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی؟
دریں اثنا پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسلحہ لائسنس کے حوالے سے تمام احکامات میں کیو آر کوڈ شامل کیا جائےدوسری طرفہ لائسنس کے اجرا اور تجدید کے فیس شیڈول میں بھی تبدیلی کی سفارش کی گئی ہے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد اسلحہ لائسنس کیلئے نااہل ہیں،آرمز رولز میں ترامیم کر کے شہریوں کیلئے سہولت پیدا کر رہے ہیں۔