سینماانڈسٹری کو کیسے بچایاجائے؟ہدایتکار ابوعلیحہ نے نسخہ بتا دیا

Mar 13, 2025 | 12:48:PM
سینماانڈسٹری کو کیسے بچایاجائے؟ہدایتکار ابوعلیحہ نے نسخہ بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف ہدایتکار اور مصنف ابو علیحہ نے ملک بھر میں متعدد سینما گھروں کی بندش پرردعمل دیتے  ہوئے مشورہ دیاہے کہ ہم فروخت کو بڑھانے کے لیے بالی ووڈ فلموں کی دوبارہ نمائش شروع کریں۔

ابوعلیحہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیج کی جانب سے سینما گھروں کی کمی اور تیزی سے بند ہونے کے حوالے سے دی گئی خبر کو ری شیئر کرتے ہوئے انڈسٹری کو بچانے کا نسخہ پیش کردیا۔

معروف ہدایتکار نے سنیما انڈسٹری کو بند ہونے سے بچانے کیلئے مشورہ دیا کہ سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش بھی کی جائے اور ٹکٹ 1000 کے بجائے 250 کی جائے جبکہ پاپ کارن اور کولڈ ڈرنک بھی 500 کے بجائے 150 کا فروخت کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرایچ ایس وائے کی ہالی ووڈ میں انٹری

ابوعلیحہ نےکہا کہ تھیٹر کے شائقین میں ٹکٹ کی فروخت اور مقبولیت بڑھانے کے لیے قیمتوں میں کمی جیسے دیگر اقدامات کیوں نہیں اٹھائے جارہے؟سنیما عام آدمی کیلئے تفریح کا واحد زریعہ ہے اسے کھولیں۔